جاسوسوں کا بھارتی گائوں یا سمگلروں کی جنت ، دنیا حیرت میں مبتلا

جاسوسی کی بات ہوتی ہے تو اکثر ہم برطانوی جاسوس جیمز بانڈ کی فلموں کی طرح جاسوسوں کی زندگی، رہن سہن اور محبت کی کہانیوں کا تصور کرتے ہیں مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے
لندن (نیٹ نیوز) کہ کیا واقعی اصل میں جاسوسوں کی زندگی اتنی ہی سنسنی خیز ہے جتنی فلموں میں دکھائی جاتی ہے ؟بھارت کے صوبہ پنجاب کے ایک گاؤں میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے ۔ گورداس پور ضلع کے ڈاڈوا گاؤں کے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ وہ سب کے سب جاسوس ہیں۔ اسے جاسوسوں کے گاؤں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔یہاں کے باشندوں کا دعوی ٰ ہے کہ انہوں نے پاکستان جا کر اپنے ملک کیلئے جاسوسی کی تھی لیکن ان کے پاس اس بات کے ثبوت نہیں ہیں۔ تاہم انکے پاس جو دستاویزات ہیں وہ پاکستان کی عدالتوں کی ہیں، جہاں ان پر جاسوسی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ایک اور گائوں دھاریوال کے باسیوں کی کہانی بھی اس سے مختلف نہیں۔دوسری طرف بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ لوگ جاسوس نہیں بلکہ سمگلر ہیں جو سرحد پار شراب کی سمگلنگ کرتے ہیں اور پکڑے جانے پر خود کو بھارتی جاسوس بتاتے ہیں۔