انگریزی کا سب سے پہلا اخبار آکسفوڈ گزٹ نیلامی کیلئے پیش

انگریزی کا سب سے پہلا اخبار آکسفوڈ گزٹ نیلامی کیلئے پیش

برطانیہ میں ساڑھے تین سو سال قبل انگریزی زبان میں شائع ہونے والا سب سے پہلا اخبار نیلامی کیلئے پیش کر دیا گیا

لندن(این این آئی)۔آکسفورڈ گزٹ کے نام سے اس اخبار کی اشاعت 7 نومبر1665 کو شروع ہوئی۔ اخبار کے فرنٹ پر اس دور میں لندن میں پھیلنے والی وبا، سیاست اور فوجی کارروائیوں کی خبریں درج ہیں۔ 1966میں اخبار کا نام تبدیل کر کے لندن گزٹ رکھ دیا گیا۔ نیلام گھر انتظامیہ کے مطابق اخبار کافی پرانا ہونے کے باوجود اچھی حالت میں ہے اور اس کی قیمت کا اندازہ 15 ہزار پاؤنڈ لگایا گیا ہے اخبار کی نیلامی 5 نومبر کو لندن میں ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں