آرمی سکول پشاور کے طلبہ سمیت 329 عسکری و سول شخصیات میں ایوارڈز تقسیم

آرمی سکول پشاور کے طلبہ سمیت 329 عسکری و سول شخصیات میں ایوارڈز تقسیم

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ، میجر جنرل شاہد بیگ، ایئرمارشل سہیل احمد، ریئر ایڈمرل وسیم اکرم کو ہلال امتیاز ملٹری دیاگیا

ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اخترکو ستارہ شجاعت سے نوازاگیا،لاہور،پشاور،کراچی،کوئٹہ کے گورنرہائوسزمیں بھی ایورڈزتقسیم کئے گئے اسلام آباد،لاہور (خصوصی وقائع نگار،سپیشل رپورٹر) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں اعزازات دینے کی پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ، میجر جنرل شاہد بیگ مرزا ، ایئرمارشل سہیل احمد ملک ، ریئر ایڈمرل وسیم اکرم کو ہلال امتیاز ملٹری جبکہ شہید میجر ثناء اﷲ ، شہید اکبر آفریدی ، شہید میجر جنرل توصیف اختر کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا ،تقریب میں فوجی افسروں سمیت دیگراعلیٰ شخصیات نے شرکت کی ۔ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر کو ستارہ شجاعت ،ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کو ہلال امتیاز ملٹری کے اعزازات سے نوازا گیا جبکہ میجر جنرل محمد جعفر میجر جنرل صادق علی ، میجر جنرل شاہد بیگ مرزا، میجر جنرل محمد معظم علی، میجر جنرل طارق حلیم سوری، میجر جنرل عمر محمود حیات،میجر جنرل سید نجم الحسن شاہ، میجر جنرل فرحان اختر، میجر جنرل سجاد رسول، میجر جنرل محمد ایوب، میجر جنرل عمر فاروق درانی، میجر جنرل عامر ریاض، میجر جنرل ریئرایڈمرل وسیم اکرم، ایئرمارشل سہیل احمد، حوالدار عبدالرؤف، ونگ ڈرائیور محمد مشتاق کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ شہید جمال اکبر آفریدی، شہید میجر ثناء اﷲ شہید،میجر توصیف اختر شہید، لیفٹیننٹ کرنل ساجد مشتاق شہید، میجر جہانزیب عدنان شہید، حوالدار عبدالرؤف شہید، صوبیدار صفدر علی شہید کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا اور دیگر اعلیٰ فوجی افسروں کو ہلال امتیاز ملٹری سے اور شہداء کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ ایوان صدر میں منعقد ہونیوالی پروقارتقریب میں صدرمملکت ممنون حسین 9 غیرملکی شہریوں اور تارکین وطن پاکستانیوں سمیت 52 شخصیات کونیشنل ایوارڈز(سول) عطا کیا ۔ صدرمملکت کی طرف سے گورنرپنجاب نے گورنرہائوس لاہورمیں 36 نمایاں شخصیات ، گورنرسندھ نے گورنرہائوس کراچی میں 27 نمایاں شخصیات ، گورنرخیبرپختونخوانے گورنرہائوس پشاورمیں 14نمایاں شخصیات اورآرمی پبلک سکول کے 142 طلبہ اور20 سٹاف ممبرز، گورنربلوچستان نے گورنرہائوس کوئٹہ میں 7نمایاں شخصیات ، گورنرگلگت بلتستان نے گورنرہائوس گلگت میں 2نمایاں شخصیات، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرزمیں 25نمایاں شخصیات اور2غیرملکی شخصیات کونیشنل ایوارڈز(سول )عطاکئے ۔ایوان صدرمیں منعقدہ تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو شجاعت و بہادری میں ہلال شجاعت، سائنس ، ٹیکنالوجی /ٹیچنگ اورایڈمنسٹریشن کے شعبہ میں ڈاکٹر محمد سید جنید زیدی ، انجینئرنگ (مائننگ) میں ریاض احمد، ایروسپیس ٹیکنالوجی میں رضاثمر، الیکٹرانکس انجینئرنگ میں محمدریاض سڈل ، ایجوکیشن/سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں انجینئرمحمداصغراور پبلک سروس میں آغاحسن عابدی (مرحوم) کوہلال امتیاز، محمدہلال شہید، طاہرہ قاضی شہید اورصائمہ زرین شہیدکوبہادری میں ستارہ شجاعت، سائنس(بیالوجی) شاہدمحمود بیگ ، میڈیسن (گیسٹرالوجی اینڈ لیورڈیزیز) میں پروفیسرمحمدعمر، آرٹس (قرات) میں سید صداقت علی، سروسز(ہوابازی) مازیپنگ، اسی طرح پبلک سروس میں ڈاکٹرمحمدعمران یوسف، ڈاکٹرریاض جاوید خواجہ ، پروفیسرڈاکٹرمعظم تارڑ، حارث سلیمان(مرحوم)، ڈاکٹرزاہد پرویز، بشیردائود، زاہدحمیدی اور بابرسلمان (مرحوم) کوستارہ امتیاز، آرٹس (ڈرامہ ایکٹنگ) میں سیدمحمدقیصرعباس نقوی، آرٹس (فلم ایکٹر) آصف علی خان، صحافت میں عطاء الرحمن، سپورٹس (سکواش) عامراقبال خان، سپورٹس (مانیٹرنگ) میں ثمینہ بیگ اور سوشل ورک میں ڈاکٹرجمال ناصرکوایوارڈبرائے حسن کاردگی ، سروسز میں ڈاکٹرپیٹرلینگراورڈاکٹرسجادحیدرکریم کوستارہ قائداعظم ، بہادری کے شعبے میں مظہرعلی شہید، محمودالحسن شہید، اشوک کمار(مرحوم) ، جاویدشہید، طارق شہید، واجد علی شہید، محمدخان ، عامراورنگزیب شہید، عنایت اللہ، فرمان علی، کرنل مسعود احمدبابر، صفدرنوازاورنصراللہ خان شاہ جی شہیدکوتمغہ شجاعت، سائنس (فزکس) مسروراکرم ، صحت میں پروفیسرخان شاہ زمان خان، صحت میں پروفیسرعبدالباری خان، پروفیسراحمدیوسف اے الدرویشی، تعلیم میں الحاج مولوی ریاض الدین احمد(مرحوم) ، ایجوکیشن میں پروفیسرڈاکٹر طاہرمسعود، ادب( شاعری) میں جمشیدمسرور(جمشید اقبال رانا) ، صحافت میں منہاج محمدخان (منہاج برنا مرحوم) اورسپورٹس میں ڈاکٹرنعمان حامدنیازکوتمغہ امتیازسے نوازا۔قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے صدر پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈز دیئے ۔ گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں 9شخصیات کو ستارۂ امتیاز،12 شخصیات کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور 15شخصیات کو تمغۂ امتیاز عطا کیا گیا۔ جن شخصیات کو ستارۂ امتیاز عطا کیا گیا ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر سیف، شعبہ تعلیم میں یونیورسٹی آف پنجاب کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، شعبہ تعلیم انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں یونیورسٹی آف نیشنل ٹیکسٹائل شیخوپورہ کے پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، فنون کمپیئرنگ کے شعبے میں محترمہ یاسمین طاہر، شعبہ موسیقی میں راحت فتح علی خان، خدماتِ عامہ کے شعبہ میں ڈاکٹر عبدالرشید سیال، سماجی خدمات کے شعبے میں محمد پرویز مسعود، محمد یونس شیخ شامل تھے ۔ صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والی شخصیات میں سائنس اور فزکس کے شعبے میں پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعودالحسن، انجینئرنگ کے شعبے میں لیفٹیننٹ کرنل شفقت حسین، انجینئرنگ میٹرولوجی کے شعبے میں ڈاکٹر مظہر محمود، تعلیم کے شعبے میں محمد ایوب، فنون، فلم، ڈرامہ اور اداکاری کے شعبے میں آصف شاہ، عاصم بخاری، کاغذی فن پار ے کے شعبے میں ذوالفقار علی غازی، فنون لطیفہ پیروڈی کے شعبے میں میر محمد علی، ادب کے شعبے میں محمد طفیل (نجیب احمد)، ادب شاعری کے شعبے میں پروفیسر اصغر سودائی (مرحوم) کو بعد از وفات، شعبہ صحافت میں عبدالرؤف طاہر، کھیل سنوکر کے شعبے میں محمد آصف جبکہ شعبہ صحافت میں محترمہ عائشہ ہارون (مرحومہ) کو بعد از وفات صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ تقریب اعزازات میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی شخصیات میں باٹنی بائیو ٹیکنالوجی میں پروفیسر ڈاکٹر ریحان اصغر، ویٹرنری سائنسز میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف، تعلیم کے شعبے میں محمد عبدالمتین خان زاہد، تعلیم و تدریس کے شعبے میں ڈاکٹر محمد خان، موسیقی طبلہ نوازی کے شعبے میں اعجاز حسین، میوزک، ڈائریکٹر، کمپوزر کے شعبے میں سجاد حسین طافو، قرأٔت کے شعبے میں ڈاکٹر قاری احمد میاں تھانوی، ادب کے شعبے میں ڈاکٹر شاہین مفتی، ادب شاعری کے شعبے میں غلام عباس (عباس طابش)، ادب شاعری کے شعبے میں پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید، ادب اقبالیات کے شعبے میں پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، ادب صحافت کے شعبے میں سید طابش الوری، صحافت کے شعبے میں خواجہ بابر سلیم محمود، کھیل ہاکی کے شعبے میں منیر احمد ڈار (مرحوم) بعد از وفات اور خدمات عامہ کے شعبے میں محمد محمود شامل تھے ۔ ایوارڈزتقسیم

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں