کوئی طاقت عوام کو پیپلز پارٹی سے جدا نہیں کر سکتی:بلاول
پیپلز پارٹی ہر دکھ میں عوام کیساتھ ہے اور رہے گی:گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو بلاول کا کچے کے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ ، متاثرین سے ملاقات، امداد تقسیم
کراچی(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غریب و نادار عوام کا اثاثہ ہے ، دنیا کی کوئی بھی طاقت عوام کو پیپلز پارٹی سے جدا نہیں کر سکتی ۔ پیپلز پارٹی نے ملک و قوم کے مفاد کی خاطر پہلے بھی قربانیاں دی ہیں، مستقبل میں بھی عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ وہ گھوٹکی ضلع کے قادرپور لوپ بند پر نیامن لانڈی پرکچے کے علاقے میں سیلاب متاثرین کیلئے لگائے گئے خیمہ بستی کے دورے کے دوران سیلاب متاثرین سے گفتگو کر رہے تھے ۔ ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سید خورشید شاہ سمیت دیگررہنما بھی موجود تھے ۔بلاول بھٹو زرداری خیمہ بستیوں کے اندر گئے اور متاثرین کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر حال احوال لیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین سے گلے مل کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہر دکھ سکھ میں پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ ہے اور مستقبل میں بھی ساتھ رہے گی ۔ بلاول بھٹو نے ریلیف کیمپ میں متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا۔ بلاول