مریم نواز کو یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن بنانے پراحتجاج

مریم نواز کو یوتھ پروگرام کی  چیئرپرسن بنانے پراحتجاج

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف نے مریم نواز کو یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن بنانے پر احتجاج کیا ۔وزیرمملکت داخلہ نے کراچی آپریشن کے بارے میں تفصیلات ایوان میں پیش کیں ۔

اسلام آباد (نمائند گان دنیا )قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو دو گھنٹے جاری رہا ۔تحریک انصاف نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن بنانے پر احتجاج کیا ۔ انجینئر محمد علی نے ضمنی سوال پر کہا کہ وزیراعظم نے یوتھ لون اسکیم کو حکومت کے بجائے خاندانی قرضہ اسکیم بنادیا ہے کیونکہ اسے غیر منتخب خاتون چلارہی ہیں۔ کیا مسلم لیگ (ن) کے پاس کوئی منتخب اہل شخص نہیں ؟ جس پر سیکریٹری خزانہ امور رانا محمد افضل نے کہا کہ رکن اسمبلی کے اعتراضات غلط اور حقیقت پر مبنی نہیں ۔مریم نواز کی تعیناتی سیاسی بنیاد پر نہیں ہوئی ۔مریم نواز نے خدمت کے جذبے کے ساتھ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے ۔وہ اس کام کی کوئی تنخواہ نہیں لے رہی ہیں۔ ان کی تعیناتی کسی اعلٰی شخصیت کی بیٹی ہونے کے ناطے سے نہیں کی گئی بلکہ وہ خدمت کے جذبے سے آئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں