عمران خان کی ممتاز بھٹو کوپی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت
دونوں میں ٹیلی فون پر رابطہ، عمران نے لیگی رہنما کے گھر آنے کی خواہش ظاہر کی
اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم لیگ ن کے سینئررہنما سردار ممتازعلی بھٹو سے رابطہ کرکے انہیں تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف سندھ کے صدر سردار نادر اکمل لغاری کی سربراہی میں وفد کو کراچی میں ممتاز بھٹو کی رہائشگاہ پر بھیجاتھا۔ وفد میں پی ٹی آئی کے ا رکان سندھ اسمبلی ثمر خان اور حفیظ الرحمن بھی شامل تھے،جب وفد ممتاز بھٹو سے ملاقات کررہاتھا تو اس وقت عمران خان نے ممتاز بھٹو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی او رانہیں تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت دی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان نے ممتاز بھٹو کی رہائشگاہ کراچی آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر ممتاز بھٹو نے عمران خان سے کہا کہ آپ میرے گھر کسی بھی وقت آسکتے ہیں۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ میرے اپنی پارٹی کے ساتھ کچھ معاملات پراختلافات ضرور ہیں تاہم ابھی پارٹی چھوڑنے کافیصلہ نہیں کیا ۔ ممتاز بھٹو دعوت