عائزہ خان نے دانش تیمور کی محبت میں کیرئیرکو قربان کردیا

عائزہ خان نے دانش تیمور کی محبت میں کیرئیرکو قربان کردیا

دانش تیمور کے اہلخانہ نے شادی کیلئے عائزہ سے اداکاری چھوڑنے کا مطالبہ کیاتھا

لاہور(آن لائن)ٹی وی کی معروف ماڈل و اداکارہ عائزہ خان نے محبت کیلئے کامیاب ٹی وی کیرئیرکو قربان کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عائزہ خان کی 2013 میں اپنے کزن اداکار دانش تیمور کیساتھ منگنی ہوئی تھی اور دونوں کی منگنی محبت کی بنیاد پر ہوئی تھی اب جبکہ دونوں کی شادی ہونے والی ہے ، اس موقع پر دانش کے گھر والوں نے عائزہ سے مطالبہ کردیا ہے کہ وہ شوبز کو خیرباد کہہ دیں ورنہ دانش سے انکی شادی نہیں کریں گے ۔ عائزہ خان جوکہ اداکاری اور دانش دونوں سے بے پناہ محبت کرتی ہیں، نے دانش کیلئے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اب وہ نئے پراجیکٹس سائن نہیں کررہیں بلکہ پہلے کے سائن کیے ہوئے پراجیکٹس کا کام مکمل کروارہی ہیں ۔دانش تیمور نے 2008میں ڈرامہ سیریل ’’د ل دیا دہلیز ‘‘ اور عائزہ خان نے ’’تم جو ملے ‘‘سے شوبز میں قدم رکھے ۔ دونوں نے مختصر عرصہ میں اپنی جاندار پرفارمنس سے شائقین کے دلوں میں گھر کیا ۔تیمور اور عائزہ کے تعلقات میں اتار چڑھائو بھی آئے اور انکی منگنی ٹوٹنے کی خبریں بھی آتی رہیں تاہم دونوں کا رشتہ برقرار رہا۔ذرائع کے مطابق دانش اور عائزہ عید الفطر کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ۔عائزہ خان اور دانش تیمور لاکھوں نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے جانے پہچانے نام ہیں۔دانش تیمور نے لالی ووڈ فلم جلیبی میں بھی کام کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں