سٹیج ڈرامہ ’’اج آکھاں وارث شاہ نوں‘‘ کی چار روزہ نمائش کا اختتام

صوفی تبسم اکیڈمی کے زیراہتمام خصوصی سٹیج ڈرامہ ’’اج آکھاں وارث شاہ نوں ‘‘کی چارروزہ نمائش گزشتہ روزاختتام پذیر ہوگئی۔
لاہور(کلچرل رپورٹر)آخری شومیں سلمیٰ بٹ ایم پی اے ، سی سی پی اولاہورشفیق گجر،مختلف سماجی اورثقافتی شخصیات سمیت شائقین کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ڈرامہ کے مصنف صوفی نثار تھے جبکہ ڈائریکشن آغاشاہد نے دی اورمنتظم ڈاکٹرفوزیہ تبسم تھیں۔ فنکاروںمیں علی شان ،حرا،دانیال ،پونم ناز، فخرالزمان، بینش، نرگس،عادل لاہوری،زبیربھٹہ ،عبداللہ اورعلی پاشاشامل تھے ۔ چاروں روز شائقین کی بڑی تعدادشو سے محظوظ ہوئی