چیری پھل توڑنے پر اسرائیلی پولیس کا فلسطینی طالبات پر تشدد

چیری پھل توڑنے پر اسرائیلی پولیس کا فلسطینی طالبات پر تشدد

طالبات کو یہودی آبادکار کے الزام پر گرفتار اور آٹھ گھنٹے حبس بے جا میں رکھاگیا

مغربی کنارہ(نیوز ایجنسیاں)اسرائیلی پولیس کا چیری پھل توڑنے پر فلسطینی طالبات پر تشدد۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے مضافاتی علاقے یطا میں اس وقت پیش آیا جب ایک امتحانی سنٹر سے واپس آنے والی چار طالبات کو ایک یہودی آبادکار نے چیری پھل توڑنے کے الزام میں روک لیا اور انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے طالبات کو آٹھ گھنٹے حبس بے جا میں رکھا اور ان پر تشدد بھی کیا۔اطلاع ملنے پر فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی ایک تنظیم نے مداخلت کرکے طالبات کو رہا کرایا۔ اس شرمناک واقعہ کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاج اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں