جامعہ کراچی: پروفیسر سحر پر خاتون استاد کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت

کراچی: (دنیا نیوز) خاتون استاد کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام، کراچی یونیورسٹی کی تحقیقاتی کمیٹی نے پروفیسر سحر انصاری کے خلاف فیصلہ سنا دیا، جامعہ میں داخلے اور پڑھانے پر پابندی، ذاتی مفاد کیلئے جھوٹ بولا گیا، معروف ادیب کا مؤقف۔

دل کا مریض بڑھاپے میں دل لگی کرنے لگا۔ سینئر ادیب اور کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر کیخلاف خاتون پروفیسر کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہو گیا۔ پروفیسر سحر کے جامعہ کراچی میں داخلے اور پڑھانے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی۔

76 سالہ پروفیسر کے خلاف ایریا سٹڈی سینٹر کی خاتون پروفیسر نے ہراساں کرنے کی شکایت درج کرائی تھی جسے کمیٹی نے حقیقت پر مبنی قرار دیا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر نے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کو عام سی بات قرار دیا۔

الزام کی زد میں آنے والے پروفیسر نے الزام تسلیم کرنے سے انکار کیا، کہتے ہیں 76 سال عمر ہے اور دل کا مریض ہوں، خاتون پروفیسر نے ذاتی مفادات کیلئے جھوٹا الزام عائد کیا۔

 



 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں