پشاور میں بڈھ بیر ائیربیس کیمپ پر حملے کے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹوئیٹر پر بریفنگ

ایئربیس آپریشنل نہیں تھی ، دہشتگردوں نے عمارت کا سیکورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے :آئی ایس پی آر

پشاور (دنیا نیوز ) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ایئر فورس کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ۔ کوئیک ری ایکشن فورس کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپا ، چھ حملہ آور دہشت گرد مارے گئے ۔ حملے میں کوئیک ری ایکشن فورس کے میجر حسیب ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ،   Update:Capt Asfandyar embraced shahadat while fighting valiantly and leading his troops from the front-10 pic.twitter.com/8QABikzDOZ — AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) September 18, 2015   آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے تمام سٹریٹجک اثاثے محفوظ رہے ، بڈھ بیر آپریشنل بیس نہیں تھی ۔ علی الصبح بڈھ بیر ایئر فورس کیمپ گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھا ۔ دھماکوں کے بعد بڈھ بیر ایئر فورس کیمپ پر سیاہ دھویں کے بادل چھا گئے ۔   Update:#COAS arrives Psr.13 terrorists killed so far after have been surrounded.Bodies lying in the compound. pic.twitter.com/54evPUdqyQ — AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) September 18, 2015 ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے گارڈ روم کو نشانہ بنایا تاہم کوئیک ری ایکشن فورس نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو گارڈ روم سے آگے نہ جانے دیا ، اس دوران کوئیک ایکشن فورس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی ۔ کوئیک ایکشن فورس کے میجر حسیب ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔ #COAS leaves for Peshawar.Will visit Corps HQs,meet with troops participating in clearance ops.Will also see all wounded in CMH — AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) September 18, 2015 دہشت گردوں نے سیکورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ، آپریشن کی قیادت سینئر بریگیڈ کمانڈر عنایت نے کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 7 سے 10 دہشتگردوں نے پاک فضائیہ کے رہائشی کیمپ پر حملہ کیا تاہم کوئیک ری ایکشن فورس کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا اور چھ حملہ آور مارے گئے ۔ Update:Total terrorist killed so far 6 now.Clearance ops still underway.Searching for hidden http://t.co/oz0HVDen8A more soldier injured-6. — AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) September 18, 2015   Update from On Site:Terrorists entered camp at 2 points.further split in sub gps.Encounter began immediately due to quick response.-8 — AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) September 18, 2015   دہشتگرد اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے قریبی رہائشی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ Update:Capt Asfandyar embraced shahadat while fighting valiantly and leading his troops from the front-10 pic.twitter.com/8QABikzDOZ — AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) September 18, 2015   کوئیک ری ایکشن فورس کے دستے پاکستان آرمی ایوی ایشن کے "بیل" ہیلی کاپٹر اور فضائیہ کے دستے بھی آپریشن میں شریک ہیں جبکہ علاقے کی ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔ Update:terrorists came in constabulary uniform.3 heli participate in clearance/cas evac.A heli made emergency landing due tech fault,safe-11— AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) September 18, 2015  

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں