رمضان بازاروں کا منصوبہ فلاپ بیشتر سٹال ہولڈرز غائب

رمضان بازاروں کا منصوبہ فلاپ بیشتر سٹال ہولڈرز غائب

تاجروں نے مزیدنقصان سے بچنے کیلئے بازاروں سے دکانیں ختم کرنا شروع کردیں،قیمتوں میں عدم استحکام پرسٹال ہولڈرز کی امیدوں پرپانی پھرگیا،رپورٹ ارسال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کا رمضان پیکج پروگرام بری طرح فلاپ ہوگیا۔آخری عشرہ کا آغاز ہوتے ہی اسٹالز ہولڈروں نے مزید مالی نقصان سے بچنے کیلئے رمضان بازاروں سے د کانیں ختم کرنا شروع کر دی ہیں ۔ رمضان کے دوران قیمتوں میں استحکام نہ آنے سے اسٹال ہولڈرزکی کمائی کی امیدوں پر بھی پانی پھرگیا جبکہ ریجن میں کروڑوں کی سبسڈی کے باوجود پہلے دو عشروں میں عوام ریلیف سے محروم رہے ۔ اسٹالز ہولڈرز کا کہنا ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں انتظامیہ استحکام لانے میں ناکام رہی اس صورتحال میں منافع تو درکنار اخراجات بھی پورے نہیں کر سکے جبکہ بازاروں کی بندش سے متعلق رپورٹ حکومت کو ارسال کردی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...