پاک فوج قادیانیوں کی خبر لے :ثروت اعجاز قادری

پاک فوج قادیانیوں کی خبر لے :ثروت اعجاز قادری

قادیانی پاکستان نظریاتی سر حد وں کو کھوکھلا کر رہے ہیں، محاسبہ کیا جا ئے :اللہ بخش

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)ورلڈ تحفظ ختم نبوت کونسل اور ورلڈ ختم نبوت یوتھ فورس کے زیر اہتمام منڈی مڑھ بلوچاں میں 10ویں سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی ، جس کی صدارت چیئر مین ورلڈ تحفظ ختم نبوت کونسل پیر سید عثمان شاہ نوری نے کی۔اس موقع پر مولانا بدیع الزمان بھٹی، علامہ مولانا اﷲبخش سیالوی ،سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجاز قادری اور دیگرنے خطاب کیا۔ علامہ مولانا اﷲبخش سیالوی نے کہا کہ قادیانی پاکستان نظریاتی سر حد وں کو کھوکھلا کر رہے ہیں،ان کا محاسبہ کرنا ہمارا دینی و دنیاوی فریضہ ہے ، قائد سنی تحریک قائد اہلسنت ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاک فوج قادیانیوں کی خبر لے جو ریاست کے اندر ربوہ نامی ریاست کو چلا رہے ہیں ۔ شیخ الحدیث پیر محمد نور المجتبی چشتی نے شرکا سے یہ عہد لیا کہ ہم عقیدہ ختم نبوت اور فتنہ قادیانیت کی سر کوبی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ پروفیسر شجاعت علی مجاہد نے کہا کہ ممتاز قادری کی سزا کے بارے میں خود ساختہ فیصلے کو ہم نہیں مانتے ۔ قادیانی اپنی حرکتوں سے باز آ جائے ورنہ ملت اسلامیہ کا ہر فرد ممتاز قادری ہو گا ۔ ثروت قادری نے شرکا کانفرنس کے سامنے قرار دادیں پیش کیں جسے شرکا کی بھر پور تائید کے ساتھ پاس کیا گیا ۔ ممتاز حسین قادری کو فی الفور رہا کیا جائے ،قادیانی چونکہ جہاد کو حرام کہتے ہیں لہذاانہیں فوج کے اعلیٰ عہدوں اور فوج سے فارغ کیا جائے ، شناختی کارڈ پر مذہب کا خانہ رکھا جائے ،قادیانی کی ٹیچر بھرتی پر پابندی لگائی جائے ،قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے فی الفور ہٹایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں