اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں:اتحاد علما کونسل

اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں:اتحاد علما کونسل

چاروں مسالک کی ‘‘اتحاد علما کونسل’’کے چیئرمین مفتی سید عاشق حسین،علامہ شعیب الرحمن قاسمی،مولانا غلام ....

لاہور(سٹاف رپورٹر )چاروں مسالک کی ‘‘اتحاد علما کونسل’’کے چیئرمین مفتی سید عاشق حسین،علامہ شعیب الرحمن قاسمی،مولانا غلام حسین نعیمی،مولانا عبد اﷲ روپڑی ، علامہ وقار حیدر نقوی اور عمر ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں جبکہ دہشتگردی میں اقلیتوں سے زیادہ اکثریت مسلمان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ،اکا دکا واقعہ کو بنیاد بنا کر اقلیتوں کے حوالہ سے منفی پراپیگنڈا اسلام و ملک دشمن یہودی و قادیانی ایجنڈا ہے اور اسکے پیروکار بے بنیاد بیان بازی کررہے ہیں جس کی تمام مکاتب فکر کے علما مذمت کرتے ہیں ۔علما نے کہا کہ اقلیتوں کے نام نہاد حقوق کی بات کرنے والے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں