محراب پور میں ملک برادری کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

محراب پور میں ملک برادری کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

دو اہلکاروں پر کریانہ اسٹور میں گھس کر بھتہ مانگنے ، تشدد اور توڑ پھوڑ کا الزامچھٹی جماعت کے طالبعلم سے بدفعلی کے واقعے پر اسکول کے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

محراب پور(نمائندہ دنیا)محراب پور میں ملک برادری کے افراد نے ملک فلاحی جماعت کے رہنما مشتاق احمد ملک اور وقار احمد ملک کی قیادت میںپولیس کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ دوپولیس اہلکاروں نے نیو ٹاؤن کے علاقے میں ملک محمد رفیق کے کریانہ اسٹور میں گھس کر بھتہ مانگا اور بھتہ نہ دینے پرمحمد رفیق کوتشدد کا نشانہ بنایا ، دکان میں توڑ پھوڑ کی اور سامان پھینک دیا، اعلیٰ پولیس حکام کو شکایت کرنے پر پولیس اہلکار سنگین نتائج اور جھوٹے مقدمے قائم کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، انہوں نے ایس ایس پی نوشہروفیروز سے پولیس گردی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔علاوہ ازیں محراب پور میں چھٹی جماعت کے طالب علم سے مبینہ بدفعلی کے واقعے پر اسکول کے طلبہ نے تدریسی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور دھرنا دیا،اس موقع پر متاثرہ طالبعلم خالد نوناری کے اہل خانہ عبدالغنی نوناری،پپن نوناری اور وکیل نوناری بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ علاقے کے با اثر و بد کردار استاد واحد بخش صحرائی نے بچے سے بدفعلی کی، اس سے قبل بھی مذکورہ استاد نے سعید منگی سے زیادتی کی تھی ،اس وقت محکمہ تعلیم سکھر ڈویژن کے ڈائریکٹر عطامحمد میمن نے مذکورہ استاد پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں داخلے پر تاحیات پابندی لگا ئی تھی تاہم اس کو دوبارہ محراب پور ہائر سیکنڈری اسکول میں تعینات کردیا گیا ہے ، انہوں نے کہاکہ پولیس ہم سے تعاون نہیں کررہی اور واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جارہا ہے، اعلیٰ حکام سے نوٹس لیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں