تحصیل جام نواز علی کے 10اسکولوں میں ضروری سامان کی تقسیم

تحصیل جام نواز علی کے 10اسکولوں میں ضروری سامان کی تقسیم

ایس ایم سی چیئرمین اور ہیڑ ماسٹر ز کو کتابیں ،جیومیٹری باکس اور دیگر سامان دیا گیاسانگھڑ کے 31بنداسکولوںمیں سے 20اسکول کھول دیے گئے ہیں، ایجوکیشن آفیسر

جام نواز علی(نمائندہ دنیا)تحصیل جام نواز علی کے اکو کلوئی،روحیل خان مری، دھنی بخش ببر ،رحمانیہ اور دیگر اسکولوں میں ایس ایم سی چیئرمین اور ہیڑ ماسٹر ز کو کتابیں، جیومیٹری باکس، کھلونے اور دیگر سامان آر ڈی ایف کی جانب سے دیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر ڈی ایف کے مانیٹرنگ افسر مشتاق تنیو نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کی تعلیم بہتر کرنے میں ماں باپ کو کردار ادا کرنا ہو گا، آر ڈی ایف کے پراجیکٹ منیجر ممتاز ڈاہری نے کہا کہ ضلع سانگھڑ کے مختلف اسکولوں میں ایک سو طلبا کے لیے پانچ اساتذہ جبکہ دو سو پچاس طلبا کیلئے دو اساتذہ مقرر ہیں،جو مس منیجمنٹ ہے ، حکومت کو چاہیے کہ اس جانب توجہ دے ، انہوں نے کہاکہ ہم آپ کو ٹیچر نہیں دے سکتے ہم بچوں کو ایسی چیزیں مہیا کر رہے ہیں جس سے بچوں کی اسکول میں حاضری سوفیصدہو جائے ، ایجوکیشن افسر نے کہا کہ ڈی سی سانگھڑ کی جانب سے 31 بند اسکول کھولنے کا لیٹر موصول ہوا ہے ہم نے کوشش کر کے 20 اسکول کھول دیے ہیں، تقریب میں آر ڈی ایف کے رضوان حیدر ،صنم ،یو سی چیئرمین گلزار کلوئی، وائس چیئرمین امید علی ببر،کامریڈ گلشیر خان مری و دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں