سی این جی سٹیشنوں کی بندش، ہری پور کے عوام رل گئے

سی این جی سٹیشنوں کی بندش، ہری پور کے عوام رل  گئے

ریلیف دینے کی بجائے حکومت نےنت نئے بحرانوں سے دوچار کردیا،شہری

ہری پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بجلی ،مہنگائی ،بے روزگاری اور سوئی گیس سمیت بحرانوں سے دوچار عوام سی این جی اسٹیشنوں پرسی این جی کی مسلسل بندش ،ٹرانسپورٹ کی قلت سمیت پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر اوور لوڈنگ اور کرایوں میں ’’لوٹ کھسوٹ ‘‘سے نئی اذیت میں مبتلا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرکی طرح س ہری پور میں توانائی بحران کے ناگ کے ڈسے پہلے ہی سے شہری جہاں پر بجلی ، گھریلو گیس کی بدترین بندش سے بے بسی کا شکار ہیں وہاں پر سی این جی اسٹیشنوں پر متواتر سی این جی گیس کی بندش کے بعد مزید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں اور سی این جی اسٹیشنز مسلسل بند رہنے سے مختلف روٹوں پر ٹرانسپورٹ کم ہونے سے مسافر شدید سردی کے موسم میں خوار ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہریوںکا کہنا ہے کہ سابق دور حکومت سے لیکر آج تک انہیں ریلیف کی بجائے نت نئے بحرانوں سے دوچار کرکے زندہ درگور کیا جارہا ہے اور دن بدن بڑھتی مہنگائی بے روزگاری سمیت توانائی بحرانوں کا مارا غریب اور متوسط سفید پوش طبقہ موجودہ جاری بحرانوں کی چکی میں بری طرح پس رہا ہے جبکہ رہی سہی کثر ٹرانسپورٹر مالکان نے سی این جی اسٹیشنوں پر گیس نہ ملنے پر گاڑیاں پٹرول پر چلانے کا کہہ کر خود ساختہ کرایہ وصول کئے جا رہے ہیں زائد کرایہ جات کی وصولی پر ٹرانسپورٹ عملہ اور مسافروں کے مابین دوران سفر توں تکرار ،گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑے کے بھی متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیںجبکہ گاڑیوں میں اوور لوڈنگ اور زائد کرایہ جات کی وصولی ہونے پر عوامی احتجاج کے باوجود انتظامیہ کی مداخلت کہیں نظر نہیں آتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں