آواز ڈسٹرکٹ فورم کے تحت دانشوروں اور صحافیوں کا اجلاس

آواز ڈسٹرکٹ فورم کے تحت دانشوروں اور صحافیوں کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔
گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)آواز ڈسٹرکٹ فورم کے تحت دانشوروں اور صحافیوں کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔ جس میں سلمان عابد اور وسیم تارڑ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وسیم تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور جمہوری تسلسل کے بغیر موجودہ سیاسی مسائل کا حل ممکن نہیں۔ ہماری جدوجہد جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے ہے ۔ ۔ سلمان عابد نے کہا کہ صحافیوں کو مقامی مسائل اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرناچا ہئے ۔ اس موقع پرمحمد فیصل افضل، ڈاکٹر عمر نصیر، عبدالروف مغل، سعید حاتم، ثمینہ عرفان اور دیگر بھی موجود تھے ۔