شہریوں کالیگی ایم پی اے کیخلاف احتجاج،دہشتگرد چھڑانے کا الزام

شہریوں کالیگی ایم پی اے کیخلاف احتجاج،دہشتگرد چھڑانے کا الزام

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، ایم پی اے کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)غلام محمد آباد پولیس کی حراست سے بارودی مواد سے بھری کار رکھنے والے ملزم کو مبینہ طور پرچھڑوانے پر شہریوں نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کیخلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے ایم پی اے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ضلع کونسل چوک میں احتجاج کر نے والے مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جس پر رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف نعرے درج تھے ۔ ضلع کونسل چوک میں کئے جانے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ پولیس افسران نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں