سستی بجلی کیلئے انرجی مکس کی بہتری پر توجہ دے رہے ہیں احسن اقبال

سستی بجلی کیلئے انرجی مکس کی بہتری پر توجہ دے رہے ہیں احسن اقبال

ادائیگیوں کے توازن کوبہتربنانے کیلئے بیرونی امداد پر انحصار کے بجائے برآمدات کوبڑھاناچاہیے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی زرمبادلہ کے ذخائرپر دباو ٔبڑھ رہاہے ،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی سالانہ کانفرنس سے خطاب

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے انرجی مکس کو بہتر کرنے پر توجہ دے رہی ہے ، ادائیگیوں کے توازن کوبہتربنانے کیلئے بیرونی امداد پر انحصار کے بجائے برآمدات کوبڑھاناچاہیے ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ مستحکم پاکستان کیلئے پائیدار اقتصادی ترقی ناگزیر ہے جس کیلئے توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے حکومت نے متعدد اقدامات کئے ، جن سے بجلی کی سپلائی بہترہوئی اورمعاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا جس کے مثبت اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ملک میں بچت کی شرح کافی کم ہے جس سے سرمایہ کاری متاثرہورہی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی سے ترقی کی رفتارمتاثرہورہی ہے ،انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی مسابقتی سکت بہت کم جبکہ جاری حسابات میں خسارے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائرپر دباؤ بڑھ رہاہے ، تقریب سے پائیڈ کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسد زمان نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں